پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فائل فوٹو ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپےکی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

تاہم 13 اپریل کو ملک بھر میں فی تولہ سونا 1100 روپے تولہ سستا ہو کر 2 لاکھ 46 ہزار 500 روپے کا ہو گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی، جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store