پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فائل فوٹو مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 374 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز سونے کی قیمت میں 1900 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا، جس سے سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1629روپے بڑھ کر 212277روپے کی بلند سطح پر آگئی۔

install suchtv android app on google app store