مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کی کمی کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فائل فوٹو ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کی کمی کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل 2 روز کی کمی کے بعد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 94 ہزار 873 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر اضافے سے 2173 ڈالر فی اونس ہے۔

install suchtv android app on google app store