عالمی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36ڈالر کے اضافے سے 2103ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
دریں اثنا ملکی سطح پر بھی ہفتے کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے کے بڑے اضافے سے 220300 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کے اضافے سے 188872روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی لک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72روپے کے اضافے سے 2229.08روپے ہوگئی۔