تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔ فائل فوٹو مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے باعث تیل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں گزشتہ سیشن میں ایک فیصد سے زیادہ کمی کے بعد منگل کو پھر سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچر 7 سینٹ یا 0.07 فیصد بڑھ کر 82.46 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 15 سینٹ یا 0.31 فیصد اضافے کے ساتھ 76.93 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

خیال رہے کہ امریکا نے اردن میں عسکریت پسندوں کے ایک مہلک ڈرون حملے کے بعد اپنے فوجیوں کے دفاع کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اگر امریکا اور ایران کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ایران کی تیل کی سپلائی بری طرح متاثر ہوگی۔

ماہرین کی جانب سے ایسی صورتحال میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store