شہریوں کیلئے بڑی خبر، صرف 10 لاکھ روپے میں بہترین گاڑی

ایم جی موٹر انڈیا نے ایم جی ایسٹر کو 9.98 لاکھ روپے میں لانچ کیا ہے فائل فوٹو ایم جی موٹر انڈیا نے ایم جی ایسٹر کو 9.98 لاکھ روپے میں لانچ کیا ہے

بھارت کی ایک معروف کار ساز کمپنی نے بین الاقوامی برانڈ سے ملتی جلتی کار متعارف کرائی ہے جس کی بھارت میں قمیت 10 لاکھ جبکہ پاکستانی قیمت 33 لاکھ 34 ہزار روپے ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ کار ایم جی ایسٹر 2024 جدید ترین ماڈل ہے جو ہونڈا کریٹا، کیا سیلٹوز، ماروتی سوزوکی گرینڈ وٹارا، ٹویوٹا ابان کروزر ہائیڈر، ہونڈا ایلیویٹ، اسکوڈا کشاک اور ووکس ویگن ٹائیگن جیسے برانڈز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

ایم جی موٹر انڈیا نے ایم جی ایسٹر کو 9.98 لاکھ روپے میں لانچ کیا ہے، ایم جی ایسٹر 2024 پانچ رنگوں میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ایم جی موٹر انڈیا کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کا اس سے متعلق کہنا ہے کہ یہ صرف پیٹرول سے چلنے والی اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس گاڑی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے، مجموعی طور پر اس گاڑی میں 80 سے زیادہ خصوصیات ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آراستہ اس گاڑی کے مسافر موسم سے لے کر کھیلوں تک ہر چیز سے اپ ڈیٹ رہیں گے

install suchtv android app on google app store