پاکستان میں آن لائن کاروبار کا لائسنس کیسے حاصل کیا جائے؟ جانیے طریقہ کار

 آن لائن کاروبار فائل فوٹو آن لائن کاروبار

دنیا بھر کی طرح اب پاکستان میں بھی لائسنس کے بغیر آن لائن کاروبار ممنوع ہے جس کیلئے لائسنس کا حصول لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کی تفصیل ایف بی آر نے جاری کردی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن کاروبار کرنے والوں (وینڈرز/انٹیگریٹڈ انٹرپرائزز) کے لیے لائسنس حاصل کرنے کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترمیم کے لیے ایف بی آر کی جانب سے ایک ایس آر او (قانونی ریگولیٹری حکم نامہ) 1845(l)2023جاری کیا گیا ہے۔

اس حکم نامے کے تحت ڈیجیٹل انیشیٹوز کے ممبر لائسنسنگ کمیٹی کا کنوینر بنانے کے لیے کسی ایسے افسر کا تقرر کریں گے جو ایڈیشنل کمشنر (بی پی ایس-19) سے نیچے نہ ہو۔

لائسنسنگ کمیٹی درخواستوں کا جائزہ لے گی اور لائسنس کی تجدید کے لیے ممبر ڈیجیٹل انیشیٹوز کو سفارشات پیش کرے گی۔

لائسنسنگ کمیٹی کا کنوینر سسٹم کی مجموعی نگرانی اور سسٹم کے آپریشن کے دوران پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا ذمہ دار ہوگا۔

درخواست موصول ہونے پر بورڈ اپنی نامزد کردہ کمیٹی کے ذریعے الیکٹرانک فسکل ڈیوائس کے برانڈ، ماڈل اور تفصیلات کی منظوری کا تعین کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ ایک سیل ڈیٹا کنٹرولر اور کم از کم ایک پوائنٹ آف سیل پر مشتمل نظام ایک ساتھ منسلک ہوں گے۔

ایکریڈیٹیشن کے عمل کے دوران، سپلائر کو لائسنسنگ کمیٹی کو معلومات اور ڈیوائسز تک رسائی اور اس عمل کو انجام دینے کے لیے معقول طور پر درکار کوئی دوسری مدد فراہم کرنی ہوگی۔

ایف بی آر نے مزید کہا کہ لائسنسنگ کمیٹی درخواست جمع کرانے کی تاریخ کے پندرہ دنوں کے اندر کسی بھی درخواست کو منظور یا مسترد کرے گی، اور قوانین کے تحت کسی بھی درخواست کی منظوری یا مسترد کرنے کی وجوہات بتائے گی۔

install suchtv android app on google app store