پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبروں پر اوگرا کا بیان سامنے آگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبروں پر اوگرا کا بیان سامنے آگیا فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق خبروں پر اوگرا کا بیان سامنے آگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر چلنے والی خبروں پر آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا بیان سامنے آگیا۔

ترجمان اوگرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرقیاس آرائیوں سے بچنےکی اہمیت پر زور دیتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی قیمتوں اور ڈالر کی شرح تبادلہ پرمنحصر ہیں اور حالیہ دنوں میں بین الاقوامی سطح پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ملک میں ڈالر سے روپے کی شرح تبادلہ میں بہتری آئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمتوں کے اعلان میں ابھی ایک ہفتہ باقی ہے اس لیے اس مدت میں قیمتوں پرقیاس آرائیاں تیل کی سپلائی چین میں خلل ڈال سکتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store