پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان ہے، آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھا رٹی (اوگرا) یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کے نرخ میں اضافے تجویز کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا یکم ستمبر سے شروع ہونے والے مہینے میں آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول کے نرخ میں 12روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں14.83روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہ ہوئیں تو اربوں ڈالرز قرضہ خطرے میں پڑ جائے گا جس سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان کی زندگیاں اجیرن ہوجائیں گی۔

یاد رہے کہ 15 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

 

install suchtv android app on google app store