چین نے پاکستان کو دو سال کیلئے 2 ارب 10 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری مؤخر کردی

چین نے پاکستان کا قرض 2 سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دیدی فائل فوٹو چین نے پاکستان کا قرض 2 سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دیدی

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض مؤخر کرنے کی منظوری دے دی، قرض 2 سال کیلئے مؤخر کیا گیا ہے۔ چین کی جانب سے جون میں پاکستان کو اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کئے گئے تھے۔

چین نے پاکستان کا 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کا قرض 2 سال کیلئے مؤخر کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین کے ایگزم بینک نے باضابطہ طور پر پاکستان کو خط لکھ کر قرض مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قرضے پر پاکستان کو اضافی سود بھی ادا نہیں کرنا پڑے گا، قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی 2023ء سے 30 جون 2025ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے جون میں پاکستان کو اقتصادی بحران سے نمٹنے کیلئے ایک ارب ڈالر فراہم کئے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store