عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالرز امداد کی منظوری دیدی

عالمی بینک فائل فوٹو عالمی بینک

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز امداد کی منظوری دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کیلئے منظور کی گئی ہے۔

رقم خیبرپختونخواکے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی، اس رقم سے 55 لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لئے فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store