عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی فائل فوٹو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی

عالمی منڈی میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ کے گزشتہ روز سودے 4.6 فیصد کی کمی کے ساتھ 73.54 ڈالر فی بیرل پر ہوئے جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 4.4 فیصد کمی کے ساتھ 69.46 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کمی کی وجہ امریکی کانگریس میں قرضوں کی حد بارے بل منظوری سے متعلق خدشات ہیں۔

دوسری طرف انڈسٹری حکام کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا بھی امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store