نیا بجٹ عوام اور کاروبار دوست بنانے کی کوشش کر رہے ہیں: وزیر خزانہ

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کوشش ہے مالی سال 24-2023 کا بجٹ عوام اورکاروبار دوست بنائیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملکی حالات سے سب آگاہ ہیں، ماضی میں بھی ملک کے ڈیفالٹ کی باتیں ہوتی رہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے دور میں عالمی مالیاتی ادارے پاکستانی معیشت کی تعریف کررہے تھے، مسلم لیگ ن نے گزشتہ دور میں پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت بنا دیا تھا گزشتہ دور میں سٹاک مارکیٹ ریکارڈ سطح پر تھی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے لیے تمام شرائط پوری کردی گئی ہیں،پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑے، پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store