پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا فائل فوٹو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔ حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے تک پہنچ گئی۔ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 186 روپے 7 پیسے پر پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ پندہ روز کے لیے پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑھائی گئی ہے، حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کررہی ہے جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے تک پہنچ گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 186 روپے 7 پیسے پر پہنچ جائے گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت آئندہ 15 روز کیلیے 293 روپے پر برقرار رہے گی جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 274 روپے پر برقرار رہے گی۔

install suchtv android app on google app store