نیپرا کی جانب سے اعلیٰ کاکردگی ایوارڈ کے لیئے تقریب کا انعقاد

  • اپ ڈیٹ:
نیپرا کی جانب سے اعلیٰ کاکردگی ایوارڈ کے لیئے تقریب کا انعقاد فائل فوٹو نیپرا کی جانب سے اعلیٰ کاکردگی ایوارڈ کے لیئے تقریب کا انعقاد

 نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کروٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور تھری گورجز ونڈ فارم کو "بہترین کارکردگی " کے اعزاز سے نوازا گیا ۔  ایوارڈز کی تقسیم 2022" کے عنوان سے نیپرا ٹاور، اسلام آباد میں ہوئی ،جو کہ نیپرا کے وژن "پاور ود سیفٹی" کی عکاس تھی۔ نیپراکے مطابق، تھری گورجزونڈ فارم اورکروٹ پاورکمپنی لمیٹڈ نے ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوائرمینٹ مینجمنٹ سسٹم میں بہترین کار کردگی دکھائی ہے ۔

ان اداروں کا ایچ ایس ای سسٹم نہ صرف صارفین،ملازمین اورٹھیکیداروں کوممکن خطرات سےنمٹنےکےلیےوقت سے پہلے تیار کر تا ہےبلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ مذکورہ تمام افراد حفاظتی اقدامات کو متواتر اپنے معمولات کا حصہ بنائے رکھیں ۔

ایوارڈ کی تقسیم کے لئے پاورسیکٹرریگولیٹر کے طور پر نیپرا نے سال 2022 میں اپنےلائسنس یافتہ اداروں کے آپریشنل ہیلتھ، سیفٹی اورانوائرمنٹ مینجمنٹ سسٹم کاجائزہ لے کر ان کی کار کر دگی کی جانچ کی۔

نیپراکی جانب سےمقررکردہ20 کے قریب "اسسمنٹ کیٹیگریز" کے لئے لائسنس یافتہ اداروں کی جانب سے جمع کرائےگئےنمونہ دستاویزات،ریکارڈزاورشواہدکی بنیاد پران کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا ۔ اسسمنٹ کے بعد نیپراکے مقرر کردہ معیارپر پورا اترنے والے تھری گورجز ونڈفارم (TGW) اورکروٹ پاورکمپنی لمیٹڈ (KPCL) کو”بہترین کارکردگی“ کا مظاہرہ کر نے والے اداروں کے طور پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس موقع پر چیئرمین نیپراتوصیف ایچ فاروقی نے نیپراکی”پاوروتھ سیفٹی“کی مہم کے اہم نکات پر روشنی ڈالی اوراس بات کی اہمیت پر زوردیاکہ ہیلتھ ، سیفٹی اور انوائرمینٹ کےمتعلق مسائل نیپرا کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ سی پیک کےتحت پاورپروجیکٹس کےسیٹ اپ کی وجہ سےپاکستان اب تک ایک اطمینان بخش صورتحال میں ہے۔


پاکستان میں چین کےسفیرنون گرونگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اب تک سی پیک کےتحت تووانائی کے 11 منصوبےلگائےگئےہیں جن میں ہائیڈرو،سولر،ونڈ اورکوئلےکےمنصوبےشامل ہیں اور کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ سےہرسال کاربن ڈائی آکسائیڈکےاخراج میں 3.5 ملین ٹن کمی متوقع ہے۔

تھری گورجزونڈفارم کاایوارڈ Xing Kanپروجیکٹ مینیجر (سیٹیجیاو) ،بلال ثاقب ایچ ایس ایم نیجر(سیٹیجیاو)نےوصول کیاجبکہ کروٹ پاورکمپنی لمیٹڈ کاایوارڈ،نعیم اختراور آفتاب عالم  نےوصول کیا۔

کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بارے میں :
کروٹ ہائیڈروپاورپروجیکٹ 720 میگاواٹ کےساتھ سی پیک کےابتدائی اعلیٰ ترجیحی منصبوں میں سےایک ہے۔ اس منصوبےنے مورخہ 29 جون 2022 کواپنے کمرشل آپر یشن کا آغاز کیا ۔ تب سےیہ منصوبہ پاکستان کےقومی گرڈ کو صاف توانائی فراہم کررہاہے۔

تھری گورجز ونڈ فارم کے بارے میں :
تھری گورجزونڈفارمزپاکستان، 150 میگاواٹ کی مشترکہ کیپیسٹی کا حامل ہے۔ جس میں تھری گورجزفرسٹ (ٹیجیایف)،تھری گورجز سیکنڈ اورتھریگورجزتھرڈ ونڈفارم شامل ہیں ۔ دوسرےاورتیسرےونڈفارمزکواگست 2014 سےچین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) کےتحت چین اورپاکستان کی حکومتوں کےمکمل تعاون سے ”فعال منصوبوں“کےطورپرلسٹ کیاگیاہے۔

CTGکے بارے میں:
تھری گورجزتھرڈ ونڈ فارم اورکروٹ دونوں پروجیکٹس کوچائنا تھری گورجز (CTG) نےسرمایہ کاری کے لئے اپنی ذیلی شاخ چائنا تھری گورجز ساؤتھ ایشین انویسٹمنٹ لیمٹڈ (CSAIL) کےتحت اسپانسرکیاہے۔ CSAIL اس وقت پاکستان میں چھ پاورپروجیکٹس چلارہاہےجن کی کل نصب صلاحیت 2600 میگاواٹ سےزیادہ ہے۔
20 سال سےزیادہ تیزرفتارترقی کےبعد چائناتھری گورجزدنیا بھرمیں سب سےبڑاہائیڈروپاورڈویلپمنٹ انٹرپرائزجبکہ چین کاسب سےبڑاکلین انرجی گروپ بن گیاہے۔

2021کےاواخر میں چائناتھریگورجزکےکل اثاثے 177 بلین امریکی ڈالرسےزائد تھےاوریورپ،امریکہ،افریقہ اورجنوب مشرقی ایشیاکےتقریباً 50 ممالک اورخطوں میں اس کی کل انسٹال کردہ صلاحیت 140 گیگا واٹ تک پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store