عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی فائل فوٹو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ملائیشین پام آئل کی قیمتیں بھی گر گئیں، سونا اور چاندی مہنگا ہو گیا جبکہ پانچ روز کی مندی کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔ عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 23 سینٹ کمی کے بعد قیمت 71.80 ڈالرہو گئی۔ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 77 سینٹ کمی کے بعد فی بیرل 76.39 ڈالرہو گئی۔

المی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 4.60 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت بڑھ کر 1806 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی قیمت بھی 21 سینٹ اضافے کے بعد 23.46 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ ادھر ملائیشین پام آئل کی قیمت میں 5.91 ڈالرکمی دیکھنے میں آئی، جس کے بعد فی ٹن قیمت 877.67 ڈالر ہوگئی۔

install suchtv android app on google app store