ملک کی معاشی صورتحال استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، وزارت خزانہ

ملک کی معاشی صورتحال استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، وزارت خزانہ فائل فوٹو ملک کی معاشی صورتحال استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، وزارت خزانہ

ملک کی معاشی صورتحال استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام دوبارہ پٹڑی پر آگیا۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 9ویں اقتصادی جائزے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، مستقبل قریب میں بیرونی کھاتوں کے دباؤ میں کمی کا امکان ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اورایف بی آر ریونیو میں اضافہ ہوا۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف حاصل کرلئے جائیں گے، حکومت آئی ایم ایف کے اہداف پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ حکومتی سطح پر فنانشل ایمرجنسی کی کوئی تجویز نہیں، فنانشل ایمرجنسی کی محض افواہیں ہیں۔

install suchtv android app on google app store