روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی فائل فوٹو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

انٹربینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے میں استحکام کا دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور اس دوران ڈالر 1روپے47 پیسے سستا ہو کر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 222 روپے47 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41253 ہو گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store