عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ فائل فوٹو

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد اضافہ ہوگیا، جس کے بعد یکم اکتوبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکان مدھم ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 اعشاریہ 82 ڈالر اضافے کے بعد 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

دوسری طرف امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 3 اعشاریہ 20 ڈالر اضافے کے بعد 81 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے

install suchtv android app on google app store