سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا: مارٹن ریزر

عالمی بینک کا موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے پرغور فائل فوٹو عالمی بینک کا موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے پرغور

عالمی بینک کے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ سیلاب کے باعث لائیو اسٹاک اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہوا۔ عالمی بینک پاکستان کی مدد کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں ںے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کو ریلیف کے اقدامات کر رہے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نائب صدر عالمی بینک مارٹن ریزر نے دو روزہ دورہ پاکستان مکمل کر لیا ہے۔

اس دوران نائب صدر عالمی بینک نے گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی سے بھی ملاقاتیں کیں۔

عالمی بینک نے موجودہ موسمیاتی صورتحال پر پاکستان کو 2 ارب ڈالرز دینے غور شروع کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store