اگست میں ترسیلاتِ زر میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا: اسٹیٹ بینک

 اگست میں ترسیلاتِ زر میں  7.9 فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک فائل ٖفوٹو اگست میں ترسیلاتِ زر میں 7.9 فیصد اضافہ ہوا: سٹیٹ بینک

اگست 2022ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.7 ارب ڈالر وطن بھجوائے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلاتِ زر میں ہر ماہ کی بنیاد پر 7.9 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 1.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگست کے دوران ترسیلاتِ زر کی آمد کے اہم ممالک میں سعودی عرب (691.8 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (531.4 ملین ڈالر)، برطانیہ (369.7 ملین ڈالر) اور امریکہ (294.4 ملین ڈالر ) شامل ہیں۔

اٹلی، جرمنی ، اسپین ، یونان اور فرانس سمیت یورپی ممالک سے اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 27 کروڑ 48 لاکھ ڈالرموصول ہوئے۔

موجودہ مالی سال میں ترسیلات زرکا سالانہ ہدف 33 ارب 20 کروڑ ڈالر رکھا گیا ہے ۔






install suchtv android app on google app store