پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں: اوگرا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں: اوگرا فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں: اوگرا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار موجود ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جا رہی ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پیٹرول پمپس پرسپلائی یقینی بنانےکی ہدایت کی ہے۔

خیال رہےکہ سوشل میڈیا پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی افواہوں کے بعد مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس پرشہریوں کارش لگ گیا اور کچھ پمپس نے گاڑیوں کی طویل قطاروں کے باعث ایندھن کی فراہمی روک دی۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کوبے بنیادقرار دے دیا ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے پری بجٹ سمینار میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store