گندم کا بحران، کراچی میں آٹے کی قیمت 100 روپے کلو تک پہنچ گئی

گندم کا بحران فائل فوٹو گندم کا بحران

صوبے میں گندم کے بحران کے باعث کراچی میں آٹے کی قیمت 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گندم کی قلت کے باعث کراچی کی فلور ملز میں 30 فیصد پیداوار ی عمل کم ہو گیا ہے، یہ صورتحال رہی تو کراچی میں آٹے کا شدید بحران پیدا جائے گا۔

اس سلسلے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چئیر مین حاجی محمد یوسف کی صدرات میں منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ مارکیٹ میں گندم کی 100 کلو کی بوری کی قیمت 7200 روپے ہو گئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔

صوبے میں گندم کے بحران کی وجہ گندم کی فصل آنے پر محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری کا ہدف حاصل نہ کرنا ہے، صوبے میں گندم کی خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا تھا لیکن محکمہ خوراک نے صرف 7لاکھ 60 ہزارٹن کے قریب خریداری کی۔

وفاقی حکومت نے سندھ میں ہدف سے 50 فیصد کم گندم خریداری کا سخت نوٹس لیا کیونکہ پاسکو اور محکمہ خوراک پنجاب اپنے ہدف کے مطابق خریداری کرچکے ہیں جس کے بعد حکومت سندھ نے اچانک گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

مارچ میں جب گندم کی فصل مارکیٹ میں آئی تو محکمہ کے فیلڈ افسران نے 2 روپے فی بوری رشوت لے کر کاشت کاروں سے فلور ملوں اور ٹریدرز کو گندم خریدنے کی اجازت دی اورمحکمہ خوراک نے خود خریداری نہیں کی۔

install suchtv android app on google app store