ای سی سی کا دولاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت

مفتاح اسماعیل فائل فوٹو مفتاح اسماعیل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ٹی سی پی کو مؤخر ادائیگی پر دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ای سی سی نے یہ اجازت وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں دی۔اجلاس میں وفاقی وزرا، وفاقی وزرائے مملکت، وفاقی سیکریٹریز اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے پرائس ڈیفریشیل کلیمز کی ادائیگی کی سمری پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ای سی سی نے سمری کی تحت 55 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی، سپلنٹری گرانٹ مئی 2022 کے پہلے 15 دن کے لیے منظور کی گئی۔


ہم نیوز کے مطابق ای سی سی کے اجلاس میں وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے یوریا کی درآمد سے متعلق سمری پیش کی جس پر ٹی سی پی کو مؤخر ادائیگی پر دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

install suchtv android app on google app store