رواں سال کی پہلی ششماہی میں کتنا تجارتی خسارہ ہوا؟ تفصیلات جانیے

رواں سال کی پہلی ششماہی میں کتنا تجارتی خسارہ ہوا؟ تفصیلات جانئں فائل فوٹو رواں سال کی پہلی ششماہی میں کتنا تجارتی خسارہ ہوا؟ تفصیلات جانئں

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 105 فیصد سے تجاوز کرگیا، درآمدات کا حجم 40 ارب 58 کروڑ ڈالر رہا، درآمدات میں 65 اعشاریہ 94 فیصد اضافہ ہوا جبکہ برآمدات 15 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے گزشتہ سال درآمدات کا حجم 24 ارب 45 کروڑ ڈالرز رہا۔ برآمدات کا حجم 12 ارب 11 کروڑ ڈالرزرہا۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 24.71 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز رہا، دسمبر 2021 میں درآمدات 7 ارب 59 کروڑ 70 ڈالرز رہیں، دسمبر 2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا، پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 25 ارب 47 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا، اور یہ 106.40فیصد تک ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ سال تجارتی خسارہ 12ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store