پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا فائل فوٹو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے شہباز گل کا کہنا تھاکہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ان کا کہنا تھاکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 109 روپے53 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

شہباز گل کا کہنا تھاکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 107 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

قیمتوں میں کمی کا اعلان وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلئے ہوگا۔

install suchtv android app on google app store