پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی، 173 ارب روپے کا نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 173 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 882 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 2 فیصد کمی سے 43 ہزار 232 کی سطح پر بند ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ہفتے کے دوران انڈیکس 3006 پوائنٹس کے بڑے رینج بینڈ میں رہا ، جس کے بعد انڈیکس کی بلند سطح 45757 اور کم سطح 42750 رہی۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 80 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 37 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو 173 ارب روپے کا نقصان ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7587 ارب روپے سے گھٹ کر 7414 ارب روپے رہ گئی جبکہ ٹی بلز کی شرح میں نمایاں اضافے اور مہنگائی کی شرح بڑھنے ہر سرمایہ کار محتاط ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store