وزارت خزانہ نے عوام کو خام تیل کی قیمتوں میں بڑا ریلیف ملنے کی نوید سنادی

خام تیل فائل فوٹو خام تیل

ترجمان وزارت خزانہ نے عوام کو اگلے ماہ بڑا ریلیف ملنے کی نوید سنادی ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر 72.91ڈالرفی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

مزمل اسلم نے لکھا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر 15 دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین میں نظر آئےگا۔

ترجمان وزارت خزانہ نے لکھا کہ یقینی طور تیل کی قیمتوں میں کمی درآمدات اور آئندہ قیمتوں پر اثر انداز ہوگی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی جو کل قیمت کا 11.5فیصد بنتی ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 72 اعشاریہ91ڈالرز تک گرگئی۔

قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جوکہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے، ماہرین نے تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store