سوئی سدرن گیس کمپنی کے برطرف ملازمین کا عدالت سے رجوع

سندھ ہائی کورٹ فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ

سوئی سدرن گیس کمپنی کے برطرف ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ، جس میں کہا حالیہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انہیں نوکری سےنکال دیاگیا ہے ،نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔


سوئی سدرن گیس کمپنی سے ملازمین کو نکالنے جانے کا معاملے پر برطرف ملازمین نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جس پر عدالت نے سیکرٹری وزارت و صنعت،ایم ڈی سوئی سدرن گیس کمپنی کونوٹس جاری کردیا۔

برطرف ملازمین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ 20سال سےسوئی سدرن گیس کمپنی میں مستقل ملازم کام کررہےتھے، حالیہ عدالتی فیصلےکی روشنی میں انہیں نوکری سےنکال دیاگیا۔

درخواست میں کہا ہے کہ ہمارامذکورہ آرڈیننس سےکسی طورپرکوئی تعلق نہیں رہا ایس ایس جی سی انتظامیہ سپریم کورٹ فیصلےکی غلط تشریح کررہی ہے۔

برطرف ملازمین نے استدعا کی کہ ٹرمینیشن لیٹر منسوخ اور نوکری پر بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

install suchtv android app on google app store