ایف بی آر کا غیر رجسٹرڈ کمرشل بجلی و گیس صارفین پر ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

غیر رجسٹرڈ صنعتی اور کمرشل بجلی و گیس صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز صنعتی و کمرشل گیس و بجلی صارفین پر 17 فیصد تک اضافی ٹیکس عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق نان فائلر کمرشل صارفین کے بلوں پر 5 سے17فیصداضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ ماہانہ 10ہزار روپے تک کے کمرشل صارفین کے بل پر 5 فیصد، ماہانہ 10 سے 20 ہزار روپے کے بل پر7 فیصداضافی ٹیکس اور بیس سے 30 ہزار روپے کے بل پر 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا جائ ےگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ 30 سے 40 ہزار روپے کے بل پر 12 فیصد اضافی ٹیکس جبکہ ماہانہ 40 سے 50 ہزار روپے بل پر 15 فیصد اور ماہانہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کے بل پر17فیصد اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔

اپوزیشن جماعتوں نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے صارفین پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کے اقدام کو ظلم قرار دیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کاہ کہ ’اب پانی سر سے اونچا ہوچکا، مہنگائی سے نجات چاہیے تو حکومت کو گھر بھیجنا ہوگا‘۔

شہباز شریف نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بجلی کے بلوں پر پانچ سے 35 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کے نفاذ کو عوام کے خلاف حکومتی معاشی دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلی ہوئی ہے، ظلم کی حکومت کوجانا ہوگا، بدترین مہنگائی،پٹرول میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت بڑھانے کا ایک اور بم عوام پر پھینکا گیا‘۔

install suchtv android app on google app store