آئندہ بجٹ میں 5 سال تک پرانی گاڑیوں سےمتعلق ایمنسٹی اسکیم کی تجویزپرغور

گاڑیاں فائل فوٹو گاڑیاں

حکومت 5سال تک پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کے لئے آئندہ بجٹ میں ایمنسٹی اسکیم متعارف کروانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے، موجودہ اسکیم کےتحت 3سال پرانی موٹرکاریں امپورٹ کی جاسکتی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں 5 سال تک پرانی گاڑیوں سےمتعلق ایمنسٹی اسکیم کی تجویزپرغور کیا جارہا ہے ، جس کے بعد پرانی موٹرکاریں ، جیپ 3سال کی بجائے 5 سال پرانی تک امپورٹ کی جا سکیں گی۔

،ایف بی آرذرائع نے کہا کہ موجودہ اسکیم کےتحت 3 سال پرانی موٹرکاریں امپورٹ کی جاسکتی ہیں، امپورٹ خام مال پر کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔

امپورٹ مشینری پرکسٹم ڈیوٹی کی مدمیں رعایت کی تجاویززیرغور ہورہا ہے ، عام افرادکوپرانی گاڑیاں امپورٹ کرنےسےمالی طور پر فائدہ ہوگا۔

خیال رہے ایف بی آر نے مئی میں مسلسل تیسرے ماہ اپنے ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا تھا ، مئی کے لیے بورڈ نے 358 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن اسے 28 ارب روپے اضافے سے 386 ارب روپے حاصل ہوئے۔

جولائی 2020 سے مئی 2021 تک ٹیکس وصولی کا ہدف 3 ہزار 994 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن ایف بی آر نے مجموعی طور پر 4 ہزار 167 ارب روپے اکٹھا کیے جو ہدف سے 173 ار روپے (4.33 فیصد) زیادہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store