ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس سے گھریلو سلنڈر سوروپے جبکہ کمرشل سلنڈرچارسوروپے مہنگا ہو گیا۔
اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات مکمل ہو گئے۔ اوگرا نے حکومت کی ہدایات کے مطابق سی این جی کی قیمت چوہتر روپے کرنے پر ورکنگ مکمل کر لی۔