وزیر ریلوے شیخ رشید نے ہر مزدور کیلئے 3ہزار روپے تحفہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا 11فروری شام 5 بجے وزیراعظم تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ، عمران خان کے پاس نہ ڈیل ہےنہ ڈھیل ہےصرف اندر کرنے کا دھکا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت غیرملکی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔