ترک صدر رجب طیب اردگان کا پاکستان میں ریڈ کارپٹ استقبال

ترک صدر رجب طیب اردگان فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان پاکستان پہنچیں گئے وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر کا خود استقبال کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردگان اسلام آباد پہنچ گئے، ترک صدر کا نور خان ایئر بیس پر ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا جبکہ  وزیر اعظم ہاوس میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔

 وزیر اعظم عمران خان ترک صدر کا خود استقبال کیا، ترک صدر وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ایوان صدر جائیں گے جہاں ترک صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں دفاع، ریلویز، اطلاعات، معیشت اور تجارت پر معاہدے ہوں گے۔ رجب طیب اردگان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

ترک صدر 14 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان ترک صدر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

ذرائع کے مطابق ترک صدر کے دورے کے دوران پاک، ترک اعلیٰ سطح تذویراتی تعاون کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہو گا اور وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

اس دوران متعدد معاہدوں اور تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

ترک صدر کے دورے کے دوران تذویراتی اقتصادی فریم ورک اور باہمی تعاون کے تحت معاہدات کا امکان ہے جبکہ سرمایہ کاری، تجارت، دفاعی پیداوار، بینکنگ، مالیات میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store