46 سالہ شخص نے غصے میں آکر ہوٹل میں‌ سانپ چھوڑ دیا

46 سالہ شخص نے غصے میں آکر ہوٹل میں‌ سانپ چھوڑ دیا فائل فوٹو

ہوٹل انتظامیہ سے تلخ کلامی پر کھانا کھانے آئے ایک 46 سالہ شخص نے ہوٹل میں سانپ چھوڑ دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق 46 سالہ موٹوہاشی 200 ڈالر مالیت کا کھانا کھانے ایک سوشی ریسٹورنٹ میں گیا۔

46 سالہ شخص کے ارد گرد بیٹھے لوگوں نے موٹوہاشی کے ہمراہ سانپ کو دیکھا تو ہوٹل انتظامیہ کو شکایت کی جس پر ہوٹل انتظامیہ اور موٹو ہاشی کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور موٹو ہاشی ہوٹل سے باہر نکل گیا۔

پولیس ترجمان ایرن جیفرسن نے بتایا کہ کچھ ہی دیر بعد موٹو ہاشی 10 سے 13 فٹ لمبے سانپ کے ساتھ دوبارہ ہوٹل واپس آیا۔

موٹو ہاشی نے اس بار اپنے ساتھ لائے سانپ کو ہوٹل میں چھوڑ دیا جس پر پولیس نے اس جُرم میں اسے گرفتار کر لیا۔

سانپ کو دیکھتے ہی ہوٹل میں موجود دیگر افراد نے چیخ و پُکار شروع کر دی ، البتہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ بعد ازاں موٹو ہاشی کو 50 ہزار ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store