وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں خطاب، فلسطین سے متعلق الفاظ کو فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کردیا

وزیراعظم شہبازشریف فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کردیا۔

فلسطینی مشن نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم پاکستان کے الفاظ نمایاں کرتے ہوئے لکھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیرکے سامنے اجاگرکیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہند رجب نامی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینےوالی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ایک اور سانحہ ہمارےدلوں اور پوری دنیا کے دل پربوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوادی ہے، وفا عقیلہ کا اسکول کا پہلادن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیاغزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنےکا حق نہیں رکھتا؟

install suchtv android app on google app store