افغانستان میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں پر طالبان حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

احمد مسعود نے افغان طالبان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے فائل فوٹو احمد مسعود نے افغان طالبان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے

افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی اور محفوظ پناہ گاہوں کے معاملے پر احمد مسعود نے افغان طالبان کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

طالبان حکومت پر سنگین الزامات

نیشنل ریزسٹنٹ فرنٹ کے رہنما احمد مسعود نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ حالات براہ راست طالبان حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

ان کے مطابق آج افغانستان کی صورتحال یہ ہے کہ ملک اپنے شہریوں کے لیے مشکلات کا شکار بن چکا ہے جبکہ دہشت گرد گروہوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن گیا ہے۔

دہشت گرد تنظیموں کی موجودگی

احمد مسعود نے الزام لگایا کہ افغانستان میں صرف تحریک طالبان پاکستان ہی نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ سرگرم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جس طرح اسامہ بن لادن اور القاعدہ کو پناہ دی گئی تھی، آج بھی اسی طرح کے حالات دوبارہ پیدا ہو رہے ہیں۔

افغان عوام کی ناراضی

ماہرین کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی پالیسیوں کے باعث عوامی سطح پر شدید ناراضی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغان عوام طالبان حکومت کی آمریت اور جنگی معیشت (وار اکانومی) سے تنگ آ چکے ہیں۔

افغانستان لانچنگ پیڈ بننے کا خدشہ

ماہرین کے مطابق افغانستان کو دہشت گرد تنظیموں کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کیے جانے کے خدشات بڑھ رہے ہیں جس سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store