علی لاریجانی کا پیغام، خطے کے ممالک کو امریکی اڈوں پر واضح موقف اختیار کرنے کی تلقین

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے خطے کے ممالک کے نام عربی زبان میں ایک اہم پیغام جاری کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایران کا خطے کے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی ملک میں قائم فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کیا گیا اور امریکا ان اڈوں سے کارروائیاں کرے گا تو ایران ان اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اڈے متعلقہ ممالک کی سرزمین نہیں بلکہ عملاً امریکی سرزمین تصور کیے جائیں گے۔

متحدہ عرب امارات کا ردعمل

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے صدر کے مشیر انور قرقاش نے خلیجی ممالک پر حملوں کو “مس کیلکولیشن” قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایسے اقدامات ایران کو مزید تنہا کر دیں گے۔

انور قرقاش کا کہنا تھا کہ ایران کو ہوش مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ اس کی جنگ اس کے پڑوسی ممالک سے نہیں ہے۔ انہوں نے خلیجی ریاستوں کے خلاف کسی بھی کارروائی کو خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سفارتی بیانات اور وارننگز کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے، جبکہ علاقائی ممالک صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store