دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے: روسی وزیر خارجہ

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف فائل فوٹو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ دنیا پر مغرب کے 500 سالہ تسلط کا دور اب ختم ہو رہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بیان روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر حملے کو فلسطینی عوام کی اجتماعی سزا کا جواز بنانا قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا غزہ کی صورتحال کی بین الاقوامی مانیٹرنگ ہونی چاہیے، روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ روس اور میں منافق نہیں ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا اسرائیل پر حماس کا حملہ خلا میں نہیں ہوا۔ اسرائیل کو برسوں بتایا کہ فلسطینی ریاست کی غیرحل شدہ حیثیت خطرناک ترین مسئلہ ہے۔

install suchtv android app on google app store