افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا ہوا ہے۔ فائل فوٹو افغانستان کے صوبے خوست میں دھماکا ہوا ہے۔

افغانستان کے مشرقی صوبے خوست میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا خوست شہر کے ایک ہوٹل میں ہوا ہے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد دعویٰ کیا گیا تھا کہ امن و امان کی صورت حال بہتر کی گئی ہے تاہم اس عرصے میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں متعدد بم دھماکے اور حملے ہو چکے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store