تاجکستان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
تاجکستان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان فائل فوٹو تاجکستان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان

تاجکستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے پانچ ہزار ٹن پر مبنی امداد روانہ کردی گئی، امداد کی یہ دوسری کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔

تاجک صدر کے ترجمان عبد الفتوح شریف زادے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تاجکستان نے پاکستان کو 5,000 ٹن انسانی امداد بھیجی ہے۔

انھوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں ایک بڑے انسانی بحران کا سامنا کیا ہے اس لئے مصیبت کی اس گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 

شریف زادے کے مطابق امداد میں 300 ٹن گندم کا آٹا، 20,000 لیٹر خوردنی تیل، 100 ٹن گندم، 100 ٹن چاول اور پاستا، 1500 ٹن کوئلہ، 2000 ٹن سیمنٹ، 500 ٹن پینے کا پانی، 500 ٹن شیٹس، 100 کیوبک میٹر لکڑی، اور 40,000 سے زیادہ لانڈری صابن بھی شامل ہیں۔
انسانی امداد کی کل لاگت 19.2 ملین سومونیز ہے۔ تاجکستان کی جانب سے پاکستان کو بھیجی جانے والی یہ دوسری انسانی امداد ہے۔ ستمبر میں بھی تاجکستان نے پاکستان کو 12.2 ملین سومونیز مالیت کی انسانی امداد بھیجی۔

تاجکستان کے سفارتی زرائع کے مطابق حالیہ امدادی کھیپ آئیندہ ہفتے تک پاکستان پہنچ جائے گی جس کو سیلاب متاثرین تک جلد از جلد پہنچانے کو ہر ممکن ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

ستمبر 2022 کے اوائل میں، پاکستان میں آنے والا سیلاب ایک دہائی میں بدترین تھا۔

مون سون کی بارشوں نے کئی ہفتوں تک خطے کو متاثر کیا اور سیلابی پانی نے ملک کا 75,000 مربع کلومیٹر علاقہ ڈوب گیا۔

شدید سیلاب نے دیہاتوں کو بہا دیا اور 1,265 افراد ہلاک ہوئے، اس حوالے سے متاثرین کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے جس میں بین الاقوامی برادری کا بھی اہم کردار شامل ہے، تاجیکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی دوسری امدادی کھیپ بھی اسی سلسلے کا حصہ ہے۔

install suchtv android app on google app store