ترکی اور شام کے درمیان گولا باری کے بعد خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ نیٹو نے اپنے رکن ملک ترکی کیخلاف جارحانہ کارروائیاں فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان اور روس کی عسکری قیادت نے ماسکو میں ملاقاتیں کی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل اشفاق کیانی نے روس کی وزارت دفاع کا دورہ کیا اور روسی افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل نکولائی میکروف سے ملاقات کی۔
یہ بات روس کے وزیر خارجہ سر گئی وکتروچ لاوروف نے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے بات چیت کے بعدجمعرات کے روز اسلام آباد میں ان کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔
امریکہ میں صدراتی انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے پہلے بڑے مباحثے میں ری پبلکن امیدوار مٹ رومنی اور صدر باراک اوباما کا آمنا سامنا ہوا ہے جس میں دونوں امیدواروں نے پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
ترکی اور شام کی سرحد کے قریب واقع ترک قصبے میں شامی گولہ باری سے پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد ترکی نے بھی جوابی کارروائی کے طور پر شامی علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا.