واٹس ایپ میں سیکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی، نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی

واٹس ایپ فائل فوٹو واٹس ایپ

واٹس ایپ میں سکیورٹی کی خطرناک خامیوں کی نشاندہی پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس کے صارفین کے لیے جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خامیاں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ ورژنز کو متاثر کرتی ہیں۔

ایڈوائزری میں صارفین کو واٹس ایپ فوری طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج کے ذریعے مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہوسکتی ہیں، جعلی آرڈر ڈیٹیلز میسج سے چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق ایک خامی میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ ویریفیکیشن سے متعلق ہے جب کہ ایک خامی کے ذریعےحملہ آورکو ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم ہوسکتا ہے، آئی پی ایڈریس والی خامی کو اسپیم میسجزکے ساتھ استعمال کیےجانے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store