ویوو نے چین میں اپنی نئی X300 سیریز کا اسمارٹ فون vivo X300 E باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا ہے۔
اس میں جدید Snapdragon 8 Gen 5 پروسیسر، زائس (Zeiss) کے تعاون سے تیار کردہ ٹرپل رئیر کیمرا سسٹم اور 7,200mAh کی بڑی بیٹری دی گئی ہے۔
اسمارٹ فون میں 6.59 انچ کا OLED ڈسپلے موجود ہے جو 1.5K ریزولوشن، 144Hz ریفریش ریٹ اور 5,000 نٹس تک کی زیادہ سے زیادہ برائٹنیس فراہم کرتا ہے۔ فون میں ان ڈسپلے الٹراسونک فنگر پرنٹ سینسر بھی شامل کیا گیا ہے۔
vivo X300 E میں Snapdragon 8 Gen 5 چپ سیٹ کے ساتھ LPDDR5X ریم اور UFS 4.1 اسٹوریج دی گئی ہے جبکہ یہ اینڈرائیڈ 16 پر مبنی OriginOS 6 کے ساتھ آؤٹ آف دی باکس دستیاب ہوگا۔
فوٹوگرافی کے لیے فون میں زائس کے اشتراک سے تیار کردہ ٹرپل رئیر کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جس میں 50 میگا پکسل Sony IMX921 مین سینسر، 50 میگا پکسل Sony IMX882 پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا اور 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ لینس شامل ہیں۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 50 میگا پکسل Samsung JN1 آٹو فوکس فرنٹ کیمرا دیا گیا ہے۔
ڈیوائس میں 7,200mAh بیٹری موجود ہے جو 90 واٹ وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے، اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں اسٹیریو اسپیکرز، IP69 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس، Wi-Fi 7، ڈوئل سم 5G، بلوٹوتھ 5.4، GPS، NFC اور IR بلاسٹر جیسی جدید سہولیات بھی شامل ہیں۔
ویوو ایکس 300 ای کی موٹائی رنگ کے لحاظ سے زیادہ سے زیادہ 7.99 ملی میٹر جبکہ وزن 203 گرام ہے۔ یہ اسمارٹ فون مڈ نائٹ بلیک، مون لائٹ وائٹ اور سن لائٹ اورنج رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
قیمت کے لحاظ سے 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 4,799 چینی یوان (710 امریکی ڈالر) جبکہ 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 5,299 چینی یوان (785 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے۔