جب اینڈرائیڈ فون مکمل ڈیڈ ہو جائے اور ڈیوائس آن نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے؟

مختلف مسائل کے باعث ڈیوائسز چارج نہیں ہوتیں فائل فوٹو مختلف مسائل کے باعث ڈیوائسز چارج نہیں ہوتیں

ویسے تو موجودہ عہد کے اسمارٹ فونز ماضی کے مقابلے میں زیادہ طاقتور اور مؤثر بن چکے ہیں مگر برقی ڈیوائسز میں خرابی کا امکان ہمیشہ ہوتا ہے۔

اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے افراد کو اکثر ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے جب مختلف مسائل کے باعث ڈیوائسز چارج نہیں ہوتیں۔

ایسا اکثر سافٹ وئیر یا پرفارمنس مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے، کئی بار بیٹری فیل ہو جاتی ہے۔

گرنے، نمی یا کسی سافٹ وئیر خرابی کے باعث اگر فون کی چارجنگ رک جاتی ہے اور وہ آن نہیں ہوتا، مگر کئی بار ایسا ڈیڈ بیٹری کی وجہ سے ہوتا ہے۔

اگر کوئی بیٹری مکمل طور پر ڈیڈ ہو جائے تو کافی دیر تک اسے چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یعنی کم از کم 15 سے 30 منٹ تک انتظار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جس کے بعد فون کا ریسپانس نظر آتا ہے۔

فون مکمل طور پر اس وقت تک ڈیڈ رہتا ہے جب تک بیٹری مناسب حد تک چارج نہ ہو جائے۔

لیتھیم آئیون بیٹریز میں ایک قسم کا سلیپ موڈ بھی ہوتا ہے جو متحرک ہونے پر والٹیج کو روکتا ہے تاکہ بیٹری کو مزید نقصان نہ پہنچے۔

اگر فون کو کچھ دیر چارج کرنے کے باوجود بھی آن نہ ہو تو پاور اڈاپٹر اور پاور اڈاپٹر کو ڈبل چیک کریں اور یقینی بنائیں کہ بجلی کی سپلائی مناسب ہے۔

عام طور پر بیٹری ڈیڈ ہونے کا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ بیٹری کو ہر بار زیرو تک پہنچانے کے بعد 100 فیصد چارج کرتے ہیں۔

اس سے بیٹری لائف بہت جلد ختم ہوتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہر بار بیٹری کو اس وقت چارج کریں جب وہ 20 فیصد باقی رہ جائے اور 80 فیصد تک چارج ہونے کے بعد چارجر سے نکال لیں۔

install suchtv android app on google app store