نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے موبائل صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے موبائل صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے موبائل صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نئے سال کے موقع پر موبائل صارفین کو خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں۔

ایجنسی کے مطابق نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر تیزی سے گردش کر رہے ہیں، جو صارفین کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

این سی سی آئی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ کسی بھی انجان لنک پر کلک نہ کریں اور نہ ہی اپنے واٹس ایپ کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

install suchtv android app on google app store