دانتوں کو صاف کرنے والا حیرت انگیز روبوٹ متعارف

جاپانی سائنسدانوں نے جی ای این نامی دنیا کا پہلا اورل کیئر روبوٹ متعارف کرایا ہے فائل فوٹو جاپانی سائنسدانوں نے جی ای این نامی دنیا کا پہلا اورل کیئر روبوٹ متعارف کرایا ہے

جاپانی سائنسدانوں نے جی ای این نامی دنیا کا پہلا اورل کیئر روبوٹ متعارف کرایا ہے جو دانتوں کو ہر زاویہ سے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 اس روبوٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے۔منہ کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت، یہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صفائی کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

دانتوں کی صفائی کے لیے اس ہائی ٹیک ٹوتھ برش کو صرف منہ میں لے کر دانتوں سے دبا کر رکھنے کی ضرورت ہے اس کے بعد یہ اپنا کام خود کرتا ہے اور محض ایک منٹ میں دانت کی صفائی کا کام مکمل کر لیتا ہے۔

اس حیرت انگیزروبوٹک ٹوتھ برش کو ویسیڈا یونیورسٹی کے روبوٹکس لیبارٹری کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔

اس ٹوتھ برش کی سب سے خاص یہ ہے کہ یہ دانتوں کودونوں طرف سے ایک ساتھ صاف کرتا ہے، اس میں متعدد چھوٹے برش ہیڈز نصب ہیں جو اوپر، نیچے، بائیں اور دائیں حرکت کرتے ہیں، اور غیر متوازن برشنگ کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو عام طور پر ہاتھ سے برش کرنے میں ہوتا ہے۔

install suchtv android app on google app store