پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی لگانے سے متعلق اہم اعلان سامنے آگیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ملک میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کے استعمال پر کسی قسم کی پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ وضاحت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں سامنے آئی، جہاں آن لائن پرائیویسی اور ڈیجیٹل ایکسس سے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق وی پی اینز کا بڑے پیمانے پر قانونی اور درست مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جیسے محفوظ رابطے، ڈیٹا کا تحفظ اور محدود وسائل تک رسائی۔

حکام نے نشاندہی کی کہ وی پی این پر مکمل پابندی نہ صرف تکنیکی طور پر مشکل ہے بلکہ اس سے ان کاروباری اداروں کو بھی نقصان پہنچے گا جو عالمی روابط پر انحصار کرتے ہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ پابندیوں کے بجائے پاکستان کے آئی ٹی ایکو سسٹم کو مزید مستحکم اور محفوظ بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ نےکمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ اگرچہ عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں پاکستان کا حصہ 0.04 فیصد سے کم ہے تاہم گزشتہ سال برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لیے پی ای ایس بی نے ای روزگار پروگرام کا اعلان کیا۔

install suchtv android app on google app store