فاسٹ پنچ مارنے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز کے لئے فاسٹ کار کا تحفہ

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور یورپئین چمپئین حمزہ شیراز فائل فوٹو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور یورپئین چمپئین حمزہ شیراز

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر اور یورپئین چمپئین حمزہ شیراز کو کاریں بنانے والی ایک عالمی شہرت یافتہ کمپنی کی جانب سے ایک نئی کار کا تحفہ دیا گیا ہے اور بس یہی نہیں بلکہ کمپنی ہر پانچ سال بعد پرانی کار واپس لیکر جدید ماڈل کی گاڑی حمزہ کو دے گی۔

اکیس سالہ حمزہ شیراز نے دنیائے باکسنگ میں اس وقت ہلچل مچا دی جب نومبر 2019 میں رایان کیلی جیسے بڑے باکسر کو چھٹے راونڈ میں ٹیکنکل ناک آوٹ کرکے یورپئین جونئیر مڈل ویٹ ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔حمزہ نے اپنے اس اعزاز کا دو مرتبہ دفاع بھی کیا جس میں ان کے مدمقابل پال کین اور نکولس پیٹو جیسے بڑے نام تھے۔

حمزہ شہباز کی موجودہ پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے بلاشبہ قوی امید کی جاسکتی ہے کہ عامرخان کے بعد ایک اور برٹش پاکستانی باکسر ورلڈ چمپئین بنے گا اور حمزہ کی اسی پھرتی کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں ایک پھرتیلی کار کا تحفہ سال کے آغاز میں ہی پیش کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store