پاکستان باکسنگ کے لیے اچھی خبر، باکسر عثمان وزیر کا تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ کا اعلان

  • اپ ڈیٹ:
باکسر عثمان وزیر کا تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ کا اعلان فائل فوٹو باکسر عثمان وزیر کا تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ کا اعلان

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ابھرتے ہوئے پاکستانی باکسرعثمان وزیر کی تیسری انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ کا اعلان کر دیا ۔ فائٹ 22 نومبر کو دبئی میں ہوگی۔

فائٹ کا اعلان ہوتے ہی عثمان وزیر نے عامر خان اکیڈمی اسلام آباد میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی۔

نوجوان باکسر عامر خان کے تعاون پر کافی خوش ہیں کہتے ہیں عامر خان نے ہر قدم پر مدد اور رہنمائی کی۔

اگلی فائٹ میں مدمقابل روایتی حریف ایشیاء یا یورپ سے ہوگا۔ بھارتی حریف سے ٹاکرا ہوجائے تو جوش اور بھی بڑھ جائے گا۔

پاکستان کے پاس ورلڈ یوتھ ٹائٹل نہیں، عثمان وزیر ملک کے لئے پہلا WBC ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

باکسنگ ایک مہنگا کھیل ہے نوجوان باکسر نے وفاقی اورگلگت بلتستان سرکار کی جانب سے مالی سپورٹ نہ کرنے کا گلہ بھی کردیا۔

عثمان وزیر دو نومبر کو دبئ روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ امریکی کوچز کی زیر نگرانی فائٹ کے لئے خصوصی ٹریننگ کا آغازکریں گے۔

install suchtv android app on google app store